نوسرباز سادہ لوح خاتون کے زیورات لیکر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسرباز بیٹے کا دوست بن کر سادہ لوح خاتون کے زیورات لے اُڑا’ تھانہ رضاآباد پولیس نے شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نوسرباز کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کلیم شہید کالونی نمبر2 کے رہائشی محمد نوید ولد عبدالحمید نے ایس ایچ او تھانہ رضاآباد کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اسکی والدہ گھر سے باہر نکلی تو نوسرباز نے اسکی والدہ کو بیٹے کا دوست بن کر روک لیا اور باتوں میں لگا کر والدہ کے کانوں سے ایک تولہ مالیت کے کانٹے اتروا لئے۔ اسکی والدہ نے شور مچایا تو ملزم فرار ہو گیا۔ بعدازاں ریسکیو15 پر کال کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نوسرباز ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں