نوسرباز نے خاتون کو انعام کا لالچ دیکر لوٹ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بٹالہ کالونی کے علاقہ میں نوسرباز نے ٹیپال چائے کی طرف سے ایل سی ڈی انعام نکلنے کا جھانسہ دیکر زیورات اتروا کر فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نوسرباز کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کی رہائشی انیلہ آصف نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ نوسرباز نے دروازہ کھٹکھٹایا اور باہر آنے پر بتایا کہ ان کا ٹیپال چائے کی طرف سے ایل سی ڈی انعام نکلا ہے اور انعام بارے بتانے لگا، باتوں ہی باتوں میں نوسرباز نے طلائی کڑے اتروا لیے اسی دوران پانی لانے کا کہا وہ گھر سے پانی لینے گئی تو نوسرباز لاکھوں روپے مالیت کے طلائی کڑے لے کر رفوچکر ہو گیا، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے نوسرباز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں