نوسرباز نے خود کو پٹواری ظاہر کرکے خاتون سے لاکھوں بٹورلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسرباز نے خود کو پٹواری ظاہر کر کے زرعی اراضی انتقال کروانے کا جھانسہ دیکر خاتون سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے’ مدینہ ٹائون پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم ساجد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ایڈن ویلی کی رہائشی ثریا بیگم نے مدینہ ٹائون پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ملزم ساجد اس کے پاس آیا اور وراثتی زرعی اراضی انتقال کروانے کیلئے مختلف اوقات میں ساڑھے تین لاکھ کی رقم حاصل کیں اور اراضی کو انتقال کروانے کیلئے ٹال مٹول سے کام لینے لگا، پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ساجد پٹواری نہ ہے اور دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے اس سے رقم ہتھیالی اور جائیداد کا انتقال نہ کروایا جس پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا۔ جس پر پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں