نوسرباز ٹرائی لینے کے بہانے شہری کی موٹرسائیکل لے اُڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی کے بارونق علاقہ ٹینکی والا لنک روڈ پر نوسرباز موٹرسائیکل ٹھیک کرنے کے بہانے شہری کی موٹرسائیکل لے اُڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ پیپلزکالونی کے رہائشی ذیشان رات 9 بجے گھر سے نکلا تو ٹینکی روڈ پر موٹرسائیکل بند ہو گئی۔ اس دوران نوسرباز قریب آیا اور کہا کہ وہ اسکی موٹرسائیکل ٹھیک کر دیتا ہے۔ اس نے موٹرسائیکل ٹھیک کرنے کے بعد ٹرائی کے بہانے شہری کی موٹرسائیکل لیکر رفوچکر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں