فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے سادہ لوح شہری کو شادی کا جھانسہ دیکر بھاری رقم لیکر فرار ہو گئے، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے افتخار وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق علوی پارک جڑانوالہ کے رہائشی رزاق احمد نے بتایا کہ نوسرباز افتخار وغیرہ سے ملاقات ہوئی اور چکنی چپڑی باتیں سنا کر اسکو شادی کا جھانسہ دیا اور لڑکی سے ملاقات کروانے کے بہانے بھی بھاری رقم ہتھیالی۔ بعدازاں مذکورہ شخص نے ملزمان سے رابطہ کیا تو ان کے فون نمبر بند تھے اور علاقہ سے غائب ہو گئے، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو جڑانوالہ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔
27