41

نوسر بازوں نے نشہ آور اشیا ء کھلا کرتاجرسے 21 لاکھ لوٹ لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں کا گروہ نشہ آور اشیاء کھلا کر تاجر سے 21لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گیا، متاثرہ شہری نے ہوش میں آنے پر تھانہ سرگودھا روڈ میں نامعلوم نوسربازوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا’ سلیم نامی تاجر نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ 21 لاکھ کی رقم لیکر پارٹی کو دینے کیلئے اشرف آباد کے قریب جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے روکا اور باتوں میں لگا کر نشہ آور جوس پلایا اور اسکی حالت غیر ہونے پر رقم لیکر فرار ہو گئے، بعدازاں راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا اور ہوش آنے پر معلوم ہوا کہ اسکی رقم غائب تھی’ سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں