نوسر بازوں نے پولیس اہلکار اور بیوپاریوں کو لاکھوں کی رقم سے محروم کردیا

ساہیوال(بیوروچیف)نوسر بازوں نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل،راج گیر اور بیوپاریوں کو ساڑھے6 لاکھ 40ہزار600روپے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل سے محروم کر دیا۔یو بی ایل بینک فرید ٹاؤن کے اے ٹی ایم پر نوسر باز نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل حافظ یاسین کو 30 ہزار روپے نقدی سے محروم کر دیا اور اے ٹی ایم مشین کی خرابی کہہ کر رقم لے کر فرار ہو گیا۔چک90نو ایل میں علی شیر راج گیر کو 1400 روپے مزدوری طے کر کے ایک نوسر باز اس کی موٹر سائیکل نمبر 1242 کے ایس کے مالیت ایک لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔پیپلز کالونی میں حسن علی پرائیویٹ کمپنی آفیسر کو نوسر باز راشد مسیح نے 82ہزار 600 روپے نقدی موبائل ہتھیالیا۔ خانیوال کے بیوپا ری نعیم سے39بارہ ایل موڑ پر ایک لاکھ 18 ہزار روپے نقدی دونوسرباز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں