نوسر بازوں نےFBRکے نمائندے بن کر تاجر کولوٹ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر نوسربازوں نے خود کو ایف بی آر کے ملازم ظاہر کر کے تاجر کو لوٹ لیا’ بٹالہ کالونی پولیس نے متاثرہ تاجر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی کے رہائشی وحید اختر نے بتایا کہ اس نے سمندری روڈ پر الیکٹرک سٹور بنا رکھا ہے۔ گزشتہ روز چار افراد اسکی دکان پر آئے اور خود کو ایف بی آر کے ملازم ظاہر کر کے انکم ٹیکس وصول کا کہا اور اس سے 40ہزار کی رقم بطور انکم ٹیکس وصول کر کے فرار ہو گئے۔ بعدازاں پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کا ایف بی آر سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے اور نوسربازی کر کے رقم ہتھیا کر فرار ہو گئے۔ جس پر بٹالہ کالونی پولیس کو درخواست دی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کے گروہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں