27

نوسر باز قربانی کے جانور خرید کربیوپاری کو جعلی نوٹ دیکر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں کا گروہ قربانی کے جانور خرید کر بیوپاری کو جعلی نوٹ دیکر فرار ہو گیا، پولیس نے متاثرہ بیوپاری اکمل کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 497 گ ب کے رہائشی بیوپاری اکمل نے بتایا کہ وہ قربانی کے جانور فروخت کرنے جا رہا تھا کہ راستے میں نوسرباز نے روک کر جانور خریدے اور بدلے میں جعلی نوٹ دیکر رفوچکر ہو گیا’ جب اس نے گھر آکر چیک کئے تو رقم میں متعدد نوٹ جعلی نکلے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دھوکہ دہی اور جعلی نوٹ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں