نوسر باز نے زمیندار خاتون کی لاکھوں کی کھاد ہڑپ کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نو سرباز نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے زمیندار خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کی کھاد لیکر رفو چکر ہو گیا، کھاد کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، ڈجکوٹ کی زمیندار خاتون ام زہرہ بی بی نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کا جاننے والا ملزم ضیاء الحسن نے لاکھوں روپے مالیت کی کھاد خریدی، بعد ازاں رقم کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد رقم کے بدلے چیک دیئے جو کہ مقررہ تاریخ پر اکائونٹس میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکا۔ جس پر ڈجکوٹ پولیس نے جعلی چیک دیئے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں