نوعمر لڑکیوں کی غذائیت کے حوالے سے فوڈ اتھارٹی کے دفترمیں تربیتی سیشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)نے GIZاور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے اشتراک سے فیصل آباد میں SOPRANپروجیکٹ ” ”نوعمر لڑکیوں کی غذائیت کے لیے سماجی تحفظ کے معاون پروگرام” کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فیصل آباد دفتر میں ایک اہم تربیتی سیشن کا اہتمام کیا، ‘۔ اس سیشن میں ڈویژن فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ سے چکی مالکان نے شرکت کی، تربیتی سیشن میں فوڈ فورٹیفیکیشن، کوالٹی ایشورنس/کوالٹی کنٹرول (QA/QC)اور فوڈ سیفٹی پروٹوکول پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس منصوبے کی مالی اعانت وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (BMZ)اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن (BMGF)کرتی ہے۔ SOPRAN منصوبے کا مقصد نوعمر لڑکیوں کی غذائیت کو بہتر بنانا اور مقامی ملوں کے ذریعے فورٹیفائیڈ آٹے تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ پراجیکٹ BISP کے تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت نوعمر لڑکیوں کوبہتر نیوٹریشن مہیا کر کے بااختیار بناتے ہوئے ہفتہ وار آئرن فولک ایسڈ سپلی منٹیشن (WIFAS)، غذائیت کی تعلیم، اور فورٹیفائیڈ آٹے تک رسائی میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ یہ پروجیکٹ نوعمر لڑکیوں میں آئرن اور خون کی کمی کے اہم مسئلے کو حل کرتا ہے۔اس تربیتی سیشن میں مظفر غوری نے ٹریننگ کے شرکا کو SOPRAN پروگرام کا تعارف اس کے مقصد اور اہمیت سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں