نومبر سے اضافے کا سلسلہ جاری چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

لاہور (بیوروچیف) ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 4روپے سے زائد اضافہ ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نومبر کے آخر سے چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوئیں جن میں اضافے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی چینی کے ریٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک ہفتے میں چینی 4 روپے 14 پیسے کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کے اوسط نرخ بڑھ کر 145روپے 50پیسے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ذخیرہ اندوزں نے مصنوعی قلت پیدا کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ۔عوامی و سماجی حلقوں کی حکومت سے چینی کے سرکاری ریٹ پر فراہمی کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں