نومنتخب قیادت پریس کلب کی بہتری،فلاح و بہبود کیلئے مثبت کردار ادا کریگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما خالد محمود اعظم آبادی ، مولانا عبد الشکور کاظم ، کونسل ممبر دلاور عباس ، حافظ ولید خالد ، حبیب الرحمن بٹ ، حسن سردار گجر ، شہزاد احمد شیرازی ، مرزا آفتاب احمد ، مرزا محمد رفیق ، ملک محمد شہزاد ، مولانا اسماعیل سلفی چاہڑ کے و دیگر نے فیصل آباد پریس کلب کے نو منتخب صدر سردار بلال ڈوگر ، سینئر نائب صدر میاں کاشف فرید ، سیکرٹری شوکت وٹو، علی ملک ، دیگر ذمہ داران اور ایگزیکٹو ممبران رانا فضیل احمد ، سید ذاکر حسین ، محمد ارشد انصاری ، رانا سجاد مصطفائی و دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب امید کرتے ہیں کہ نو منتخب قیادت پریس کلب کی بہتری و فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کریگی ۔ سینئر صحافیوں مقبول احمد لودھی ، ظفر علی ڈوگر ، شاہد علی ، ریاض ملک و دیگر کی مشاورت سے صحافیو ں کے جائز حقوق ، پریس کلب کی ترقی ، صحافی کالونی کے قیام سمیت دیگر امور کے لیے مثبت و مثر اور تعمیری اقدامات اٹھائے گے ، خالد محمود اعظم آبادی و دیگر نے مزید کہا کہ نو منتخب قیادت پریس کلب کو مزید فعال بنانے اور مضبوط کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتو ں کو بروئے کار لائے گے ۔ اور اسطرح صحافت کے نام پر دھبہ بننے والے غیر ذمہ دار ممبران کی جگہ اصل صحافیوں کو پریس کلب کا ممبرز نامزد کرے گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج نو منتخب قیاد ت پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پریس کلب کو سیاسی اکھاڑا بنانے کی بجائے حقیقی و مثالی پریس کلب بنا کر صحافی برادری کے حقوق کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں