نوواک جوکووچ نے ٹینس میں تاریخ رقم کر دی

یونان (سپورٹس نیوز) سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے یونان میں ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں اٹلی کے کھلاڑی لورینزو موسیتی کو شکست دے کر اے ٹی پی ٹور کے معمر ترین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے 101 واں ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔یونان میں کھیلے گئے ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں 38 سالہ جوکووچ نے اطالوی کھلاڑی لورینزو موسیتی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 7-5 سے ہرا کر اے ٹی پی ٹور میں اپنا 101واں ٹائٹل جیت لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران پہلی بار جوکووچ نے موسیتی کے خلاف ہارڈ کورٹ پر ایک سیٹ کھویا’وسرے سیٹ میں واپس آگئے اور نیٹ کے قریب ایک کراس کورٹ ڈراپ شاٹ کھیلتے ہوئے پوری طرح اسپلٹس کیے۔ایک موقع پر جوکووچ 5-4 پر ٹائٹل کے لیے سرو کرتے ہوئے اپنی سروس گنوا بیٹھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور پھر بھرپور انداز میں واپسی کرتے ہوئے موسیتی کو ہرادیا۔انہوں نے میچ جیت کر راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہارڈ کورٹ پر اپنا ریکارڈ 72واں ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں