44

نوکری دلوانے کے بہانے 90 افراد کے گردے نکالنے والا گروہ گرفتار

لاہور(بیوروچیف)پنجاب میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا،گروہ کا انکشاف اے کیٹگری کے اشتہاری کی گرفتاری کے دوران ہوا جس کا گردہ نکلا ہوا تھا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ڈونرز کا بندوبست کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے90شہریوں کے گردے نکلوانے کا اعتراف کرلیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں گروہ نوکری کے لیے میڈیکل کروانے کا جھانسہ دیتا اور اسلام آباد لیجا کر گردہ نکال لیا جاتا،گروہ میں ملوث ڈاکٹرز کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں