نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کو اغواء کرکے قتل کرنے کا شبہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کو اغواء کر کے مبینہ طور پر قتل کرنے کا شبہ’ سرگودھا روڈ پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان رفیق وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ محلہ چباں کے رہائشی تاج دین نے بتایا کہ اس کا جواں سالہ بیٹا محمد بوٹا لاری اڈا میں گاڑیوںکی کمانی کا کام کرتا تھا اور 26جنوری 2025ء کو ملزم رفیق سکنہ شیخوپورہ اسکو نوکری دلوانے کا بہانہ بنا کر لاہور لے گیا، 5ماہ گزرنے کے باوجود لڑکے کا کوئی سراغ نہ ملا، ملزم نے پوچھ گچھ کی تو وہ کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکا۔ مغوی کے والد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسکے بیٹے بوٹا کو اغواء کر کے ملزمان نے قتل کر کے نعش ٹھکانے لگا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں