جڑانوالہ(نامہ نگار)سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نوید مختار گھمن کے قتل کیخلاف بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال عدالتوں کا بائیکاٹ،قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ نے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نوید مختار گھمن کے قتل کیخلاف مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا وکلا برادری نے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نوید مختار گھمن کے قتل کی شدید الفاظ میں پروز مذمت کی، وکلا برادری نے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب،ار پی او،سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
93