نو سرباز نے سولر سسٹم لگوانے کا جھانسہ دیکر شہری کے ساڑھے11لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے سولر سسٹم لگوانے کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہری سے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے ہتھیا لئے’ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے امانت میں خیانت کا مظاہرہ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نیو عاصم ٹائون کے رہائشی لیاقت علی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس نے گھر میں سولر سسٹم نصب کروانے کیلئے ملزمان اسلم وغیرہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے سولر سسٹم نصب کرنے کیلئے 11لاکھ 57ہزار روپے میں ایگریمنٹ ہوا تو اس نے مذکورہ رقم ملزمان کو دے دی۔ بعدازاں حسب معاہدہ ملزمان نے سولر سسٹم لگوایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گئے، پولیس نے زیردفعہ 406 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں