نو سر باز نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے 80ہزار ہتھیا لئے

گوجرہ(نامہ نگار)نوسر باز نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے اسی ہزار روپے ہتھیا لئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ گلشن اقبا ل کا لونی کا محمد اسلا م موٹر سا ئیکل پر دکا ن کیلئے سودا سلف لینے کیلئے جارہا تھا کہ کچا گوجرہ چوک کے قریب ایک شخص نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کیا اور دورا ن تلا شی اسکی جیب سے 80 ہزار روپے نقدی نکا ل اور رفو چکر ہو گیا واردات کی اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے مقد مہ درج کر کے نوسر باز کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں