نو سر باز نے پولیس آفیسر بن کر شہری سے رقم ہتھیا لی

گوجرہ(نامہ نگار)نوسر باز وںنے پولیس آفیسر بن کر شہری سے رقم ہتھیالی۔کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر367ج ب کاعثمان حیدر تحصیل آفس روڈ پرکام کی غرض سے جا رہاتھاکہ جسے نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیااورخود کوپولیس آفیسر ظاہر کرکے اس کی تلاشی لینا شروع کر دی اور اس کی جیب سے 1لاکھ55ہزارروپے نکال کرفرارہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں