نِدا یاسر فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق بیان پر تنقید کی زد میں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ رائیڈر اکثر آرڈر ڈیلیور کرتے وقت بقایا رقم ساتھ نہیں رکھتے اور یوں صارفین سے اضافی روپے لے لیتے ہیں۔ ندا یاسر نے ناظرین کو مشورہ دیا کہ لوگ ہمیشہ بالکل درست رقم ادا کریں تاکہ رائیڈر چند سو روپے نہ رکھ لیں، انہوں نے کھل کر کہا کہ میں ٹِپ دینے کے حق میں نہیں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں