نپاہ وائرس’پاکستان میں ہائی الرٹ

لاہور (بیوروچیف) بھارت میں خطرناک وائرس نپاہ کے پھیلائو کے پیش نظر حکومتِ پاکستان اور وزارتِ صحت نیتمام پوائنٹس آف انٹری پر ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے۔بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق یہ اقدام، عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت دیگر انٹرنیشنل ایئر پورٹس، بندرگاہوں، زمینی سرحدوں پر 100فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق تمام مسافروں، عملے، ڈرائیورز کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں