نڑ والا روڈ ،ارشد مارکیٹ میں تجاوزات کا صفایا،ستیانہ روڈ پر ماڈل ریڑھی بازار قائم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے جھنگ بازار ارشد مارکیٹ’ نڑوالا روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانو ں کے باہر پڑا ہوا سامان’ پھل وسبزی ریڑھی بانوں کا سامان قبضہ میں لے لیا۔ جبکہ ستیانہ روڈ پر ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے جھنگ بازار کے علاقہ ارشد مارکیٹ’ نڑوالا چوک میں انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ بھرپور آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر اور سبزی وپھل فروش ریڑھی بانوں کا سامان قبضہ میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہیگا۔ دکانداروں کو چاہیے کہ وہ دکانوں کے باہر فٹ پاتھ اور روڈز کو خالی رکھیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے ستیانہ روڈ پر ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دیا جہاں پر ریڑھی بانوں کو ایک ہی طرز کی ریڑھیاں لگائی جا رہی ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ انہوں نے ریڑھی بانوں کو کہا کہ وہ ماڈل بازاروں میں اشیاء فروخت کریں۔ روڈز پر ریڑھیاں لگانے سے ٹریفک کے بہائو میں خلل آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں