نکاح کے وقت گھر سے غائب ہو گئی تھی’ کنول فاروق

کراچی (شوبز نیوز) معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹی وی ریئلٹی شو میں شرکت کرنے والی کنول فاروق نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک حیران کن واقعہ شیئر کر دیا۔وہ حال ہی میں ایک پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میرا نکاح ہونے والا تھا لیکن میں آخری لمحے میں وہاں سے چلی گئی تھی۔گفتگو کے دوران کنول فاروق نے بتایا کہ میرے والدین اور اہلِ خانہ نے نکاح کی تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں، تاہم گھر والوں کو پہلے ہی خدشہ تھا کہ شاید میں آخری لمحے میں فیصلہ بدل دوں۔ان کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے خاندان نے تقریب میں زیادہ لوگوں کو مدعو نہیں کیا تھا کیونکہ انہیں اندازہ تھا کہ میں شادی کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں