نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے مریم نواز میدان میں آگئیں

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارش کے دوران شہرکادورہ کر کے مختلف علاقوں میں صورتحال کاجائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے بارش کے پانی کی نکاسی کابھی مشاہدہ اورگلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کامعائنہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ایل ڈی ا یپرا جیکٹ،گلبرگ کے بلاکس میں سسٹین ایبل ماڈل کے تحت خوبصورت ٹف ٹائلزوپیورکی تنصیب سمیت رہائشی وکمرشل علاقوں سے تجاوزات وبے ہنگم گرین بیلٹس ختم کرکے یونیفارم ڈویلپمنٹ کاجائزہ بھی لیا۔ اسی طرح وزیراعلیٰ نے فیشن ایونیو،ظہورالٰہی ،کالج روڈ،سرسیدروڈسمیت دیگرکمرشل کوریڈورزکی بیوٹیفکیشن کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ واک ویز،پارکنگ ،رین واٹرویل ،انٹرنیٹ اورکیبل کی تاریں انڈر گرائونڈہونگی۔
ر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں