نکول کڈمین کم عمر لڑکوں سے معاشقوں کو فروغ دینے لگیں

لاس اینجلس(شوبز نیوز) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نکول کڈمین اپنی فلموں کے ذریعے کم عمر لڑکوں سے معاشقوں کے رجحانات کو فروغ دینے لگی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک ایسی فلم میں کام کیا ہے جس میں وہ خود سے آدھی عمر کے لڑکے سے عشق لڑا رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اداکارہ ایسے ہی ایک موضوع پر فلم میں کام کرچکی ہیں۔نکول نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بے بی گرل میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی عمر سے کم عمر لڑکے سے محبت کرنے لگتی ہے۔بے بی گرل کی ریلیز کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ نکول کڈمین بڑی عمر کی خواتین کے کم عمر مردوں کے ساتھ تعلقات کو فلموں میں شامل کرنے کو معمول بنانا چاہتی ہیں۔ اس فلم میں ان کے مدمقابل ہیرس ڈکنسن کام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں