نکے تھانیدار کا بدکردار بیٹا باپ کی نوکری کا دشمن بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نکے تھانیدار کا بدکردار بیٹا اپنے باپ کی نوکری اور سرکاری رہائشگاہ کا دشمن بن گیا، پولیس لائن میں تعینات اے ایس آئی اشرف کا بدکردار بیٹا اپنی محبوبہ کو لیکر پولیس لائن دھوبی خانہ میں لایا تو وہاں پر موجود عملہ نے جوڑے کو پکڑ کر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے سامنے پیش کر دیا جنہوں نے کارروائی کرنے کی بجائے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ تاہم ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اے ایس آئی کو ملازمت سے معطل کرتے ہوئے پولیس لائن میں سرکاری رہائش گاہ فوری طور پر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور ایس ایس پی آپریشن عمارہ شیرازی کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ قصوروار پائے جانے پر اے ایس آئی اشرف کو معطل اور سرکاری کوارٹر کی الاٹمنٹ کینسل کر دی جبکہ مزید تحقیقاتی رپورٹ آنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نکے تھانیدار کے ساتھ ساتھ اس کے بدکردار بیٹے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں