اسلام آباد(بیوروچیف)پنجاب خیبرپختونخواہ میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کیلئے10نکاتی ہدایات جاری کردیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت کیمطابق نگران حکومتیں روزمرہ کے امور تک محدود رہیں گی،عہدہ سنبھالنے کے تین روز تک نگران وزرائے اعلی الیکشن کمیشن کو اپنے گوشوارے جمع کرائیں گے،نگران حکومتیں ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کرسکیں گی،نگران حکومتیں ترقیاتی سکیموں کا اعلان نہیں کرسکیں گیں،تبادلے الیکشن کمیشن کی منظوری سے ہونگے،دونوں صوبوں کے تمام بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردئیے گئے،نگران حکومتیں صاف شفاف منصفانہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرینگے،نگران حکومتیں وزرائے اعلی،وزرائ مشیران سے رہائشگاہیں خالی مراعات واپس لیں گی،نگران حکومتی اضافی نفری کو واپس بلائیں گی۔سیاسی بنیادوں پر اداروں میں تقرریوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کرینگی۔دونوں صوبوں میں سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی،پبلک سروس کمیشن کیعلاوہ تمام بھرتیوں پر پابندی ہوگی،جاری ترقیاتی کاموں پر پابندی نہیں ہوگی۔
55