فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمودنے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی قیمتوں میں اضا فہ ظلم ہے، نگران حکومت نے عوام کو مہنگائی کے تحفے پیش کر کے ثابت کر دیا کہ عوام ان سے بھی خیر کی تو قع نہ رکھے، عوام پہلے ہی بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت کھو چکے تھے مزید بجلی مہنگی ہو نے سے عوام کا جینا محال ہو جائیگا۔ انہو ں نے کہاکہ نگر ان حکومت بجلی قیمتو ں میں اضا فے کو فوری واپس لے، چندرو ز قبل پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتو ں میں ظا لمانہ اضا فہ کیا اور اب بجلی کی قیمتو ں میں اضا فہ کرکے غر یب آدمی کا جینا محال بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کو خون چو سنے کی بجائے اپنی شاہ خر چیو ں کو کنٹرو ل کریں
31