مکوآنہ(نامہ نگار)چوہدری محمدحنیف جٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ امیدواراین اے99 نے وفاقی اور پنجاب کی نگران حکومت سے غریب عوام کومہنگائی میں ریلیف دینے کامطالبہ کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈالراورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جس طرح فرق پڑاہے اس کے اثرات نظرنہیں آسکے۔سیاسی استحکام بھی معاشی استحکام سے ممکن ہے۔غریب عوام کے کم وسائل ہونیکی وجہ سے انہیں بجلی کے یونٹس میں کمی سوئی گیس کی قیمت میں ہونیوالے اضافے کوواپس جبکہ آٹاچینی گھی سمیت روزمرہ کی تمام اشیا میں ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے جرائم اور خودکشیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکاہے جوریاست کے لئے باعث ندامت ہے۔
48