نگران حکومت کی مدت بڑھانے کیلئے ترمیم کی سفارش

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 224ون میں ترمیم کی سفارش کی، الیکشن کمیشن لیگل ریفارم کمیٹی نے سفارشات وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کر دیں۔سفارش میں کہا گیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں انتخابات 90کے بجائے 120روز میں کرائے جائیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی کی مدت ختم ہونے پر انتخابات 60کے بجائے 90روز میں کرانے کی سفارش کی گئی، اس کے علاوہ انتخابی مہم کا وقت بھی 28روز سے بڑھا کر 45روز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول اور عدالتی کارروائیوں کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، عام انتخابات کی تیاری کی مدت بڑھانے کا مقصد بھرپورشفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں