اسلام آباد(بیوروچیف)نگراں حکومت نے سردیوں میں گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرلیے ۔جنوری میں لیکویفائیڈ نیچرل گیس( ایل این جی) کارگو خریداری کے سلسلے میں عالمی کمپنیوں کی طرف سے دی گئی بولیاں کھول دی گئیں۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو کم سے کم18اعشاریہ 46ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 19اعشاریہ64ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں موصول ہوئی ہیں۔بولی کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ پاکستان ایل این جی بورڈ کریگا۔پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان این جی جی لیمیٹڈ نے 8 سے 9 جنوری کی ڈلیوری کے لیے ایک ایل این جی کارگو خریداری کیلئے بولیاں 24 نومبر تک طلب کر رکھیں تھیں۔پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کے مطابق مجموعی طور پر 4 عالمی کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائیں جنہیں کھول دیا گیا ہے ۔جنوری میں اس ایل این جی کارگو سپلائی کے لیے سب سے کم 18 اعشاریہ 46 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی جبکہ سب سے زیادہ 19 اعشاریہ 64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی آئی۔
41