53

نگران وزیراعظم کی آج جڑانوالہ آمد ‘ سکیورٹی انتظامات سخت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس نے نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی آج 21اگست جڑانوالہ آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے پولیس افسران اور جوانوں کو ڈیوٹیاں تفویض کر دیں۔ جڑانوالہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت جڑانوالہ واقعہ میں شرپسند عناصر کی طرف سے مسیحیوں کے گھروں اور گرجاگھروں کے راستوں پر پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا۔ نگران وزیراعظم کی آمد کے موقع پر ڈی پی ایس سکول ستیانہ روڈ جڑانوالہ میں ہیلی پیڈ بنایا گیا، جہاں سے وزیراعظم کو متعلقہ جگہوں پر لے جایا گیا ہے۔ جڑانوالہ میں وزیراعظم آمد کے روٹ پر گھر اور اونچی عمارتوں پر بھی اہلکاروں کو سنائپر تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن’ ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو سکیورٹی ڈیوٹی کے انچارج مقررہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ نگران وزیراعظم کی آمد اور واپسی تک ڈیوٹی کو چیک کرینگے۔ جن ملازمان اور افسران کی پروگرام میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ مکمل یونیفارم پہن کر ڈیوٹی دینگے۔ سفید پارچات ڈیوٹی پر مامور افسران وملازمین شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ یا سفاری سوٹ پہنیں گے اور شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوران کسی قسم کا ہنگامہ یا افراتفری نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں