23

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہنگامی دورے پرفیصل آباد آمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہنگامی دورے پر فیصل آباد آمد ‘ فیصل آباد پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی 9مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی طرف سے مال روڈ پر حساس ادارے (ISI) کے دفتر اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کیگھر پر حملہ کرنے اور جلائو گھیرائو کرنے کیخلاف آئی ایس آئی کے افسران سے ضلعی پولیس کے سربراہان ضلعی انتظامیہ کے سربراہان سے ملاقات کرینگے اور اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو پرتشدد واقعات بارے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی آئی ایس آئی کے دفتر اور وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کے گھر بھی آمد متوقع ہے۔ اس سلسلہ میں ضلعی پولیس کی طرف سے سکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے ایئر پورٹ سے جھنگ روڈ’ چناب کلب چوک’ سمندری روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں