52

نگران وزیراعلیٰ کا دورہ فیصل آباد شہر میں بد ترین ٹریفک جام

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی’ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان’ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سمیت تمام سرکاری محکموں کے سیکرٹریز کی موجودگی’ فیصل آباد کے شہریوں کو ریلیف کی بجائے پریشانی کا باعث بن گئی، شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام’ چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون فیصل آباد کی تاریخ میں صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس کے موقع پر ٹریفک پلان نہ ہونے کی سی ٹی او کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ افسران جہاں جاتے ہیں ٹریفک کا عملہ ان روٹس پر ٹریفک بلاک کر دیتا ہے جسکی وجہ سے طلبہ وطالبات’ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شہریوں کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور سرکاری افسران کو گزارنے کیلئے گھنٹوں انتظار کا سامنا رہا۔ سی ٹی او مقصود احمد لون کی طرف سے فیصل آباد میں بڑے ایونٹ کے موقع پر ٹریفک پلان نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں دواں نہ ہونے سے شہر بھر کی اکثر شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں