نگہبان رمضان پیکج میں کٹوتی کرنیوالے4افراد قانونی گرفت میں آگئے

پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر کا بڑا ایکشن۔ رمضان ریلیف پیکج میں مبینہ بد عنوانی کے مرتکب 4ریٹیلرز کے خلاف مقدمہ درج۔ اڈا اروتی اور موضع جوسہ کے مقام پر نگہبان پیکج سے کٹوتی کرنے والے 4افراد گرفتار کرلیا۔ سادہ لوح عورتوں سے 10000روپے پر 200کٹوتی کرنے پر محمد طارق ولد محمد رمضان، محمد فراز ولد بشیر احمد، قیصر ولد عبد الغفور محمد بلال ولد ذوالفقار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتارکر کے 4عدد ڈیوائس اور ایک موبائل ، تین موٹر سائیکل حوالہ تھانہ اروتی پولیس کروا دیا۔ چاروں ملزمان 198خواتین سے 200روپے غیر قانونی کٹوتی کرتے پکڑے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں