نگہبان پنجاب پیکج منستحقین کے گھروں تک پہنچانے کیلئے انتظامیہ متحرک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب نگہبان رمضان پیکج مستحقین کے گھروں تک پہنچانے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ متحرک’ کمشنر مریم خان کا ڈپٹی کمشنرز کو پے آرڈز رجسٹرڈ افراد تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے لار لانے کا حکم’ پے آرڈرز مستحقین کے گھروں تک پہنچا کر ڈیٹا روزانہ کی بنیاد ہر پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت’ کمشنر مریم خان کی زیر صدارت نگہبان رمضان راشن پیکج بارے اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل کمشنر عامر رضا،ڈی سی فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنگ موجود تھے۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ پے آرڈرز گھروں تک پہنچانے کیلئے عملہ مال،یونین کونسل سیکرٹریز کی مدد لی جائیگی۔ ماڈل رمضان بازاروں میں شہریوں کو ہر صورت ریلیف ملنا چاہیے۔ اسٹالز پر چینی آٹا سمیت تمام اشیا وافر مقدار میں موجود ہوں۔ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں