نگہبان پورہ گلی نمبر5میں سیوریج کے پانی نے تباہی مچا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نگہبان پورہ کی گلی نمبر5 میں سیوریج کے گندے پانی نے تباہی مچا دی’ گلستان کالونی کو جانے والا یہ راستہ ”نوگوایریا” بن گیا’ علاقہ مکین دہائیاں دینے لگے’ علاقہ مکینوں کے گھروں کی بنیادوں میں گندا پانی داخل ہو گیا اور گھروں کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگیں’ خدشہ ہے کہ یہ دیواریں بوس نہ ہو جائیں اور کوئی بڑا جانی نقصان نہ ہو جائے’ علاقہ مکین گھروں میں قید ہو کر رہ گئے’ گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن نے ہر طرف تباہی مچادی’ لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے’ سیوریج کے گندے پانی پر مچھروں نے ڈیرے جما لئے’ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کی لائنیں بیٹھ چکی ہیں اور سیوریج کا گندا پانی گھروں کے واش روموں کے ذریعے کمروں تک پہنچ چکا ہے’ محنت مشقت کی کمائی سے بنائے ہوئے گھر زمین بوس ہونے لگے’ گھروں کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور عین ممکن ہے کہ کوئی بڑا واقع رونما نہ ہو جائے’ رہائشیوں نے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اس مصیبت سے نجات دلائی جائے اور ہمارے علاقے کا وزٹ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور فل الفور نئی سیوریج لائنیں ڈالی جائیں اور لوگوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں