نہال ہاشمی کی گورنر سندھ تقرری خوش آئند ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ نامزد کرنا ایک دانشمندانہ اور بروقت فیصلہ ہے۔ مشترکہ بیان ان کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی ایک تجربہ کار قانون دان اور باصلاحیت سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور پارٹی کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نہال ہاشمی گورنر سندھ کی حیثیت سے اپنے آئینی منصب کی مکمل پاسداری کریں گے اور صوبے میں آئین و قانون کی بالا دستی کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کی سیاسی بصیرت اور قانونی تجربہ صوبہ سندھ میں جمہوری اقدار کے استحکام ، وفاق اور صوبے کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہ کہ نہال ہاشمی اپنے وسیع سیاسی و قانونی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنر ہاس کو عوام کے لئے کھلا اور فعال ادارہ بنائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں