نہروں کے معاملہ پر احتجاج بلاجواز ہے’ عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما’ سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نہروں کا معاملہ صحیح فورم پر لے جانے کے متفقہ فیصلے کے بعد بھی احتجاج کا جاری رہنا افسوسناک ہے۔ سڑکیں بند ہونے سے یومیہ بھاری معاشی نقصان پہنچ رہا ہے، صرف ٹیکسٹائل کی صنعت کا خسارہ اربوں روپے میں ہے، ہر قسم کی ترسیلات بند ہیں’ بندرگاہوں سے برآمدات رکی ہوئی ہیں اور یہ سب کچھ کسی بیرونی طاقت کا کیا دھرا نہیں بلکہ اندر سے ہی ملکی خزانے اور قوم کے مفادات کو جھٹکے لگائے جا رہے ہیں یہ سب انتہائی افسوس ناک ہے’ احتجاج کو فوری طور پر ختم کر کے پنجاب سندھ سرحدی شاہراہ کو کھولا جائے ورنہ معیشت کا دیوالیہ نکل جائے گا، پیپلزپارٹی ایک طرف تو حکومت کی اتحادی ہے اور دوسری طرف احتجاج کی حمایت کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں