نہری کھال سے پانی لگانے پر جھگڑا،60سالہ شخص قتل

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)کھال سے پانی لگانے پر جھگڑا 60 سالہ آدمی قتل۔بستی رحیم کوٹ کے رہائشی محمد اعظم نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اپنے زرعی رقبے جو مشترکہ کھال سے سیراب کرتے تھے جس پر اکثر اوقات ملزمان ہمیں سنگین دھمکیاں دیتے تھے گزشتہ شام بھی میں اور میرا والد عبدالحمید ہم کھال سے اپنے زرعی رقبے کو پانی لگا رہے تھے کہ ملزمان نے آ کر پانی لگانے سے منع کیا میرے والد کے انکار پر طیش میں آ کرجھگڑا شروع کر دیا ملزمان نے میرے والد کو زمین پر گراتے ہوئے سینہ پر بیٹھ گئے اور منہ پر کپڑا رکھ کر سانس بند کر کے ناحق قتل کر دیا اور دوران مزاحمت مجھے بھی مضروب کردیا محمد اعظم کی درخواست پر پولیس نے ملزمان شاہد ساجد شاداب اور نامعلوم الاسم شخص کے خلاف مقدمہ نمبر 178/25 بجرم 302 درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں