نہر سے خاتون کی تیرتی نعش برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)جھنگ برانچ نہر میں تیرتی ہو ئی 35سالہ نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہو گئی،پولیس نے تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دی۔معلوم ہواہے کہ تھانہ نواں لاہور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پل ڈنڈیاں والہ کے قریب نہر میںنامعلوم35سالہ خاتون کی نعش تیر رہی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے نعش کونہر سے باہرنکالااور تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کیاجس کی شناخت کے لئے کارروائی کی جارہی ہے آخری موصولہ اطلاع کے مطابق اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں