نہر سے خاتون کی لاش برآمد، حادثے میں نوجوان جاں بحق

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ میں نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق اڈا شیخن کوٹ امیر کے قریب نہر سے ایک نامعلوم خاتون کی ڈیڈ باڈی برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال لیا۔ خاتون کی عمر تقریبا 60 سال بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیڈ باڈی کے قریب سے 39 ہزار 400 روپے نقد برآمد ہوئے، جسے لاش سمیت متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔دوسری جانب لالیاں کے علاقے ساہیوال روڈ وینوٹی والا کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک اور ایمبولینس نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت آصف شہزاد ولد منظور حسین، عمر 35 سال، سکنہ چوک مدد علی لالیاں کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں