نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدود نہر گوگیرہ برانچ سے نامعلوم 45سالہ خاتون کی لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 22گ ب کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں خاتون کی لاش تیر رہی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر شناخت کیلئے اعلانات کروائے تاحال لاش کی شناخت نہ ہو سکی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں