نہر سے نوجوان کی نعش برآمد،خاتون نومولود کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر کے نعش نہر برد کر دی، جبکہ خاتون نومولود کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہو گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق سمندری کے نواح میں نہر سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد، جسے نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر کے نعش نہر برد کی گئی تھی جبکہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 402گ ب میں نامعلوم خاتون نے اسقاط حمل کر کے گناہ چھپانے کی خاطر نومولود کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہو گئی، اہل محلہ کی اطلاع پر اے ایس آئی گلفام نے موقع پر نومولود کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں