نہر سے 35سالہ شخص کی نعش برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)نہر سے35سالہ نامعلوم شخص کی تیرتی ہو ئی نعش برآمد ۔تھانہ صدرپولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر420ج ب کے قریب 35سالہ شخص کی نعش تیررہی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے نعش کو نہر سے نکال کر تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیااوراس کی شناخت کیلئے علاقہ بھر میں اعلانات کروانے شروع کر دئیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں