نہر میں ڈوبنے والے 70سالہ شخص کی نعش مل گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ کے علاقہ 377 گ ب گوگیرہ برانچ میں ڈوبنے والے ادھیڑ عمر کی نعش مل گئی یاد رہے 274 گ ب بچیانہ کا رہائشی 70سالہ منیر ولد غلام احمد 377 گ ب کے قریب نہر عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کی تلاش شروع کر دی۔ ریسکیو1122 کے اہلکار کشتیوں اور تیراکوں کی مدد سے مذکورہ ڈوبنے والے شخص کی نعش کی تلاش کرتے رہے لیکن رات گئے نعش نہ ملنے پر آج دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں