نہر میں ڈوبنے والے2بچوں کی نعشیں مل گئیں،گھر میں کہرام

گوجرہ(نامہ نگار)نہرمیں نہاتے ہو ئے ڈوبنے والے دونوں بچوں کی نعشیں مل گئیں۔ معلوم ہواہے کہ محلہ گلشن اقبال کالونی گوجرہ کے عابد حسین کادس سالہ بیٹاریحان عابداورمہمان آیا ہوا اس کی پھوپھی کا 6سالہ بیٹا امیر حمزہ اس کے ہمراہ قریبی نہر میں نہاتے ہو ئے ڈوب گئے تھے کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیم نے امدادی کارروائی کر تے ہو ئے ریحان کی نعش نہر سے نکال لی تھی جبکہ دوسرے بچے کی تلاش جاری تھی رات گہری ہونے پر آپریشن روک دیا تھااور سحری کے بعد دوبارہ بچے کی تلاش شروع کی گئی تو امیر حمزہ کی نعش پل کے نیچے سے مل گئی اور متوفیان کی نعشیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کی گئیں جہاں سے تھانہ سٹی پولیس نے بچوں کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں نعشیں گھروں میں پہنچنے پر وہاں کہرام مچ گیااور معصوم بچوں کے اچانک انتقال پر علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی ۔اور بچوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں