گوجرہ(تحصیل رپورٹر)نہرمیں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر285ج ب کابلال چک نمبر 314ج ب کے قریب نہر جھنگ برانچ میں نہانے گیاجس نے نہرمیں چھلانگ لگائی تووہ گہرے پانی میں ڈوب گیاجس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکارموقع پر پہنچ گئے اور اس کی تلاش شروع کر دی جس کی نعش کچھ فاصلہ سے جدوجہدکے بعدمل گئی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی نوجوان کی میت گھرپہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔
