نہر میں کودنے والے شخص کو بچا لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمندری روڈ ایل-سی-ایم سکول کے قریب نہر میں چھلانگ لگانے والے ایک شخص کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو حالات سے تنگ آ کر گلفشاں کالونی کے رہائشی 60سالہ اظہر نامی شخص نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو غوطہ خوروں نے پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوبتے شخص کو نہر سے بحفاظت باہر نکال لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں